Live Updates

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی درزیوں کی دکانوں پر کپڑے سلوانے والوں کے رش میں اضافہ ہو گیا

بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کے لئے کپڑے سلائی کیلئے دے دئیے

اتوار 19 جون 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی درزیوں کی دکانوں پر کپڑے سلوانے والوں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کے لئے کپڑے سلائی کیلئے دے دئیے ہیں۔ایک درزی راشد اقبال نے کہا کہ اس دفعہ ٹیلر شاپس پر لوگوں کا غیرمعمولی رش ہے، خواتین بچے اور ہر عمر کے افراد کپڑے سلوانے کے لئے آ رہے ہیں اور اوسط سوٹ کی سلائی 700سے 900کے درمیان ہے ٗ ڈیزائن والے سوٹ کی سلائی زائد ہے۔

(جاری ہے)

ایک درزی شجاعب حسین نے کہا کہ ان دنوں کپڑوں کی سلائی کاکام عروج پر ہوتا ہے تاہم لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث انہیں مشکلات کا بھی سامنا ہے جبکہ روزے ہونے کے باعث کاریگر رات کے وقت سلائی کا کام کرتے ہیں، اس نے کہا کہ خواتین اورنوجوان دیدہ زیب کڑھائی والے لباس پسند کرتے ہیں جن پر زیادہ محنت ہوتی ہے اس نے کہا کہ ضروری ہے کہ لوگ اپنی اولین فرصت میں کپڑے تیار کروا لیں کیونکہ 15رمضان کے بعد اکثر درزی بکنگ بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ کاریگروں کی عید کی چھٹیاں بھی ہوتی ہے اور عید تک کام مکمل کرنا بھی ہوتا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :