خادم حرمین شریفین نے مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے قاری شیخ محمد بن خلیل کو مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کیلئے مقرر کر دیا

اتوار 19 جون 2016 13:44

مدینہ منور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے مظفر آباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے قاری شیخ محمد بن خلیل کو مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کیلئے مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

قاری شیخ محمد بن خلیل کی پیدائش 1940ء میں مظفر آباد کے گاں پٹھکہ میں ہوئے اور وہ عالم اسلام کے مشہور قاری شیخ خلیل القاری کے صاحبزادے ہیں ۔قاری شیخ محمد بن خلیل نے لاہور میں دینی تعلیم شیخ سلیمان سے حاصل کی۔ شیخ محمد 1963ء میں سعودی عرب منتقل ہوئے اورمکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں کچھ عرصہ تدریس کی جبکہ وہ کئی برس سے مسجد قبا ء میں امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :