بے گھر افراد بنیادی سہولیات دیئے جانے تک اپنے گھروں کو لوٹنے سے انکار

نقصانات اور تباہی کا اندازہ لگانے کے لیے جامع سروے کرے ٗ حاجی اقبال آفریدی

اتوار 19 جون 2016 13:44

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) فاٹا کی خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے بے گھر ہونے والے افراد نے بنیادی سہولیات دیئے جانے تک اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے انکار کردیا۔اپنے مطالبات کے حق میں یہ بے گھر افراد گزشتہ 34 دنوں سے شیر شاہ سوری روڈ کے ساتھ واقع احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی اقبال آفریدی نے کہا کہ قبائلی لوگوں نے جلدی میں اپنا گھر چھوڑا تاہم اب وہاں سب کچھ ختم ہوچکا ہے اور عمارتوں کو بْری طرح نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام علی، نشکئی ٗسْخت ٗ اَمیدی اور گڑھی سمیت اب بھی کئی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور موجودہ صورتحال میں کوئی اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکتا۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ نقصانات اور تباہی کا اندازہ لگانے کے لیے جامع سروے کرے تاکہ متاثرہ افراد کو اس کے بدلے معاوضہ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :