پاک افغان سرحد پر کشیدگی بظاہر امن مذاکرات میں ناکامی کا ردِ عمل ہے ٗنجم الدین شیخ

دونوں ملکوں کی سرحد پر گیٹ کی تعمیر اہم ہے ٗجب تک بارڈر مینجمنٹ نہیں ہوگی اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے ٗانٹرویو

اتوار 19 جون 2016 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی بظاہر امن مذاکرات میں ناکامی کا ردِ عمل ہے کیونکہ افغان حکومت اس عمل کے ختم ہونے سے ناراض ہے۔ایک انٹرویو میں نجم الدین شیخ نے کہاکہ دونوں ملکوں کی سرحد پر گیٹ کی تعمیر اہم ہے، کیونکہ جب تک بارڈر مینجمنٹ نہیں ہوگی اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر امریکا نے دونوں ملکوں سے یہ تو کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو باہمی طور پر حل کریں، لیکن اس کا اس حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔افغان پناہ گزینوں کی پاکستان میں موجودگی پر بات کرتے ہوئے نجم الدین شیخ نے کہا کہ وہ 2001 سے یہی کہہ رہے ہیں کہ جتنے بھی مہاجرین کیمپ یہاں موجود ہیں، انہیں افغانستان میں ہونا چاہیے اور جو سہولیات انہیں پاکستان میں مل رہی ہیں وہ وہاں بھی مل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :