برطانوی اداکارہ ہیو بونیوائل کو بھارتی سیاست میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،ہما قر یشی

اتوار 19 جون 2016 13:12

برطانوی اداکارہ ہیو بونیوائل کو بھارتی سیاست میں گہری دلچسپی رکھتے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی اداکار ہیو بونیوائل کو بھارتی سیاست میں گہری دلچسپی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ہما کا کہنا تھا کہ میں تاریخی ڈرامہ فلم”وائس رائیز ہاؤس“کر رہی ہوں،میں اس میں برطانوی اداکار ہیو بونیوائل کے ساتھ کام کر رہی ہوں،مں ان کے بارے میں یہ کہوں گی کہ ان کو بھارتی سیاست میں گہری دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بہت اچھا اداکار ہے،اس نے ٹی وی ڈرامہ ”ڈاؤن ٹون ابے“مین کام کیا تھا،انہوں نے کہا کہ یہ اگرچہ تاریخی فلم ہے لیکن اس میں نوجوان بھی دلچسپی لیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ میں ودیت کے ساتھ کام کر رہی ہوں، اس کے بارے میں پہلے زیادہ نہیں جاتی تھی لیکن اب بہت کچھ جان چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی میرا سارا دھیان اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر ہے۔میں فضول ایشوز میں بالکل نہیں الجھنا چاہتی ۔

متعلقہ عنوان :