حیدرآباد، کچا قلعہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

اتوار 19 جون 2016 12:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء ) حیدرآباد کے علاقے کچا قلعہ کے گھر کی دیوار گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کچا قلعہ میں ایک گھر کی دیوار سوئے ہوئے اہلِ خانہ پر گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی افراد کو طبی امداد دی گئی تاہم 2 سگے بھائی 17 سالہ فیضان اور 14 سالہ فرقان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ادارے کے مطابق رواں ماہ میں ہونے والا یہ تیسرا حادثہ ہے،ان واقعات کی وجہ غربت،آبادی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اضافے اور سہولیات کا فقدان ہے۔ یاد رہے کچا قلعہ ایک تاریخی علاقہ ہے،جہاں کئی مکانات نہایت مخدوش حالت میں موجود ہیں،مون سون بارشوں میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے کئی ہلاکتیں ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :