کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اتوار 19 جون 2016 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء )کراچی کے علاقوں مومن آباد ،اتحاد ٹاؤن، جیکسن اور چاکیوڑہ میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک کار لفٹر سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ کورنگی نمبر 2 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مومن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔ جیکسن سے پولیس نے 4 مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ اتحاد ٹاؤن سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ چاکیواڑہ پولیس نے بہار کالونی میں کارروائی کرکے17مقدمات میں مطلوب کار لفٹر معین میمن کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ لکی اسٹار پر پاک فضائیہ کا اہلکار اور سہراب گوٹھ میں بھی ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوا۔