کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،11ملزمان گرفتار،اسلحہ اورہینڈگرنیڈ برآمد

کورنگی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، لکی اسٹار پر پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی

اتوار 19 جون 2016 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقوں مومنآباد ،اتحاد ٹاؤ ن، جیکسن اور چاکیوڑہ میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک کار لفٹر سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ کورنگی نمبر 2 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔مومن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بر آمد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔جیکسن سے پولیس نے 4 مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ اتحاد ٹاؤن سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔چاکیواڑہ پولیس نے بہار کالونی میں کارروائی کرکے17مقدمات میں مطلوب کار لفٹر معین میمن کو گرفتار کرلیا۔کورنگی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ لکی اسٹار پر پاک فضائیہ کا اہلکار اور سہراب گوٹھ میں بھی ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوا۔