سلمان خان نے بپاشا باسو کو 10 کروڑ کا گھر تحفے میں دیدیا
اداکارہ بپاشا باسو نے سلمان خان کی جانب سے گھر تحفے میں دینے کی خبروں کو مسترد کردیا بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گرور طویل معاشقے کے بعد 30 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے
اتوار 19 جون 2016 11:37
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ بپاشا باسو کو شادی کے موقع پر 10 کروڑ کا گھر تحفے میں دے دیا لیکن اداکارہ نے شادی کے تحفے میں گھر دینے کی تردید کردی ہے۔بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری ہی نہیں اپنی دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری میں ہر اداکار اور اداکارہ ان سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتی ہے جب کہ اپنے دوستوں کو نوازنے اورقیمتی تحفے تحائف دینا سلومیاں کا پسندیدہ مشغلہ ہے لیکن اب انہوں نے اپنی قریبی دوست اداکارہ کو شادی کا حیران کن تحفہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست بپاشا باسو کی شادی کی تقریب میں ناصرف شرکت کی بلکہ اس موقع پر سب سے زیادہ مہنگا گھر تحفے میں دیا جس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے تاہم اداکارہ نے بالی ووڈ اسٹار کی جانب سے گھر تحفے میں دینے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔(جاری ہے)
اداکارہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آج تک میں نے اتنی فضول اورجھوٹی خبر نہیں پڑھی اور میں آخرکیوں کسی سے ایسا تحفہ قبول کروں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گرور طویل معاشقے کے بعد 30 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.