ہالی ووڈ کی نئی فلم’’ دی پرج الیکشن ائیر‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم15 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 19 جون 2016 11:37

ہالی ووڈ کی نئی فلم’’ دی پرج الیکشن ائیر‘‘ کا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) امریکی صدارتی انتخابات میں دنگے پھوٹ پڑے ہیں، جگہ جگہ قتل عام، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت کا بازار گرم ہے۔ یہی سب ہے ہالی ووڈ کی نئی فلم دی پرج الیکشن ائیر میں جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم پندرہ جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم دی پرج الیکشن ائیر کی کہانی امریکی سیاستدان کے گرد گھومتی ہے جو صدارتی کرسی پر قبضہ جمانے کا خواب دیکھ رہی ہے، تاہم ایک لڑکے کے قتل کا الزام اسے متنازعہ بنارہا ہے۔

جس کی تلاش میں اس کا باپ نکلتا ہے اور سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل ہوجاتا ہے۔لڑکے کا باپ اپنی ایک الگ خفیہ ٹیم بناتا ہے، جس کے ذریعے مہم کے آخری روز موقع پاکر سیاستدان پر حملہ کردیتا ہے تاکہ اپنے بیٹے کی موت کا بدلہ لے سکے۔دی پرج الیکشن ائیر، دوہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والی فلم دی پرج کا تیسرا حصہ ہے جس میں قدم قدم پر دل دہلاتے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ فلم پندرہ جولائی کو سنیما گھروں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :