ہارر مووی دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش غائب

ہولی وڈ فلم’’ دی کونجیورنگ 2‘‘ کو سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

اتوار 19 جون 2016 11:37

ہارر مووی دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش غائب

تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) ویسے تو بہت زیادہ ہارر فلمیں دیکھنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں ہوتیں مگر انڈیا میں تو ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔جی ہاں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم دی کونجیورنگ 2 کو سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔یہ واقعہ انڈین ریاست تامل ناڈو کے قصبے ترونامالائی میں پیش آیا جہاں کے ایک سینما میں فلم کے اختتام کے قریب 65 سالہ شخص کو سینے میں درد اٹھا ۔

اس شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ وہاں چل بسا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس کے بعد حالات میں پراسرار موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹروں کی جانب سے لاش کو ترونامالائی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل روزانہ کیا گیا مگر وہ میت غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایسا مانا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ممکنہ طور پر اس لاش کو غائب کردیا ہے۔آخری اطلاعات تک لاش کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا اور مقامی لوگوں کے اندر ماورائی طاقتوں کے حوالے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ ماورائی طاقتوں نے اس لاش کو غائب کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جیمز وان کی فلم دی کونجیورنگ 2 میں ایسے افراد کی کہانی پیش کی گئی ہے جو ماورائی واقعات کی تحقیقات کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم 2013 کی ’’ دی کونجیورنگ‘‘ کا سیکوئل ہے۔

متعلقہ عنوان :