سعودی عرب کے شاہ سلمان کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون، مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی اتوار 19 جون 2016 00:04

سعودی عرب کے شاہ سلمان کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون، مکہ مکرمہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون ۔2016ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے وزیراعظم نواز شریف کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان کا وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران شاہ سلمان نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔ سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب سرجری پرخوش ہیں۔ ان کی صحتیابی کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کروائیں گے۔