سابق چیئرمین فشریزنثار مورائی کا 2 اہم سیاسی رہنماؤں کے رابطوں کا انکشاف

ہفتہ 18 جون 2016 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء )سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو جے آئی ٹی نے بلیک قرار دے دیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلیک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نثار مورائی نے 2 سیاسی رہنماؤ ں کے رابطوں کا انکشاف کر دیا ہے۔ ایک اہم سیاسی شخصیت نے دوسرے سیاسی شخص کو اسلحہ اور گولیاں تک فراہم کیں۔ اسلحہ ضلع بدین کے کوٹے پر دوسری اہم سیاسی شخصیت کو جاری کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 20 لائسنس بدین کے کوٹے پر جاری ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقات ٹیم نے رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔