لاہور،تیز رفتار کوسٹر نے سڑک عبور کرتے ہوئے 33سالہ نوجوان کو کچل دیا

ہفتہ 18 جون 2016 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں تیز رفتار کوسٹر نے سڑک عبور کرتے ہوئے 33سالہ نوجوان کو کچل دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جبکہ ڈرائیور کوسٹرلے کر موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایدھی زرائع کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں سڑک کراس کر تے ہوئے 33سالہ نوجوان نوید تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے زریعے مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جنہوں نے متوفی کے ورثاء کو اطلاع دی جنہوں نے قانونی کاروائی سے انکار کردیا جس پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :