رمضان المبارک کے آخری دو عشروں کے دوران پولیس کو مزیدالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے‘ ڈی آئی جی آپیشنز
رہائشی آبادیوں کے اِردگرد سرچ آپریشن کروائے جائیں،بینکوں اور مارکیٹوں کے اردگرد گشت کو بڑھایا جائے،ڈولفن اور PRU کے جوانوں کا گشت بڑھایا جائے، مساجد و امام بارگاہوں میں ڈیوٹی مزید سخت کر دی جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے‘حیدر اشرف
ہفتہ 18 جون 2016 22:59
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری دو عشروں کے دوران پولیس کو مزیدالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے، رہائشی آبادیوں کے اِردگرد سرچ آپریشن کروائے جائیں،بینکوں اور مارکیٹوں کے اردگرد گشت کو بڑھایا جائے، جن اوقات کے دوران وارداتیں ہوتی ہیں، ان اوقات میں ڈولفن اور PRU کے جوانوں کا گشت بڑھایا جائے، مساجد و امام بارگاہوں میں ڈیوٹی مزید سخت کر دی جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے، کیٹیگری اے کے اشتہاریوں کی باقاعدہ فہرستیں بنا کر اُن پر ریڈ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی کینٹ کے دفتر کینٹ ڈویژن پولیس کی گزشتہ ماہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایس پی کینٹ عبادت نثار ، تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے راہبری اور موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر تھانہ ڈیفنس اے ، بی اور سی کے ایس ایچ او زکو جرائم پر قابوپانے کی ہدایت، گینگز کی گرفتاری پر ایس او فیکٹری ایریاحماد اختر کو شاباش، راہبری بڑھنے پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی سب انسپکٹر تنویر کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، چوری بڑھنے پر ایس ایچ او مصطفی آبادسب انسپکٹر شکیل خورشید اور ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر یاسر عباس کو کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت، کار چوری بڑھنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر ماجد بشیر اورایس ایچ او مناواں انسپکٹر شاہد علی کو جرائم پر قابوپانے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.