رمضان المبارک کے آخری دو عشروں کے دوران پولیس کو مزیدالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے‘ ڈی آئی جی آپیشنز

رہائشی آبادیوں کے اِردگرد سرچ آپریشن کروائے جائیں،بینکوں اور مارکیٹوں کے اردگرد گشت کو بڑھایا جائے،ڈولفن اور PRU کے جوانوں کا گشت بڑھایا جائے، مساجد و امام بارگاہوں میں ڈیوٹی مزید سخت کر دی جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے‘حیدر اشرف

ہفتہ 18 جون 2016 22:51

لاہوراُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری دو عشروں کے دوران پولیس کو مزیدالرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے، رہائشی آبادیوں کے اِردگرد سرچ آپریشن کروائے جائیں،بینکوں اور مارکیٹوں کے اردگرد گشت کو بڑھایا جائے، جن اوقات کے دوران وارداتیں ہوتی ہیں، ان اوقات میں ڈولفن اور PRU کے جوانوں کا گشت بڑھایا جائے، مساجد و امام بارگاہوں میں ڈیوٹی مزید سخت کر دی جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے، کیٹیگری اے کے اشتہاریوں کی باقاعدہ فہرستیں بنا کر اُن پر ریڈ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی کینٹ کے دفتر کینٹ ڈویژن پولیس کی گزشتہ ماہ میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی کینٹ عبادت نثار ، تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے راہبری اور موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر تھانہ ڈیفنس اے ، بی اور سی کے ایس ایچ او زکو جرائم پر قابوپانے کی ہدایت، گینگز کی گرفتاری پر ایس او فیکٹری ایریاحماد اختر کو شاباش، راہبری بڑھنے پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی سب انسپکٹر تنویر کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، چوری بڑھنے پر ایس ایچ او مصطفی آبادسب انسپکٹر شکیل خورشید اور ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر یاسر عباس کو کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت، کار چوری بڑھنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر ماجد بشیر اورایس ایچ او مناواں انسپکٹر شاہد علی کو جرائم پر قابوپانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :