ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف مہم جاری،148دکانداروں کو2 لاکھ93 ہزارایک سو روپے کے جرمانے

ہفتہ 18 جون 2016 22:51

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے' ہفتہ کو ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف جاری مہم کے دوران336 دوکانوں کا معائنہ کیا اور ان میں سے 148دکانداروں کو2 لاکھ93 ہزارایک سو روپے کے جرمانے کئے۔ یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 2475 دکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 47 لاکھ16 ہزار 300روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور105افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ہفتہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنرز ،مجسٹریٹ اور فوڈ کنٹرول افسران پر مشتمل کمیٹیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر)عبدالستار ایسانی کی سربراہی میں مختلف تجارتی مراکز میں اشیاء خوردو نوش کے معیار کی چیکنگ کی اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار ایسانی کے مطابق یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 2475 دکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 47 لاکھ16 ہزار 300روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور105افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مسلسل اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری ہدایات جاری کرنے کے علاوہ معمول کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔