نواز شریف کی نااہلی کے لئے کیس تیار کرنا شروع کرد یا، افتخار چودھری

وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن یا پھر عدالت سے رجوع کریں گے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 18 جون 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے کیس تیار کرنا شروع کرد یاہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن یا پھر عدالت سے رجوع کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے پر آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پٹیشن تیار کر رہے ہیں ہمارے پاس تین فورم ہی ن کوئی انتخاب کریں سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رجوع کر سکتے ہیں سپیکر کو اختیار حاصل ہے کہ اگر کوئی نااہل ہے تو وہ نااہل کر سکتے ہیں دوسرا فورم الیکشن کمیشن ہے اور تیسرا فورم عدالت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سٹلائٹ حکومت ہے ایسٹ انڈیا والے سٹلائٹ نہیں تھے موجودہ حکومت اسکائپ اور سٹلائٹ کی ہے انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے لندن سے کابینہ سے خطاب کیا تو اس کابینہ میں موجود لوگوں کو خود کہنا چاہئے تھا کہ اب مستعفی ہو جائیں اپنا علاج کرائیں ہم ملکی معاملات کو لندن سے بیٹھ کر نہیں چلا سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ جلد ہو گا وار انصاف ملے گا