سراج الحق کی مصر کے سابق صدر مرسی کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت

ہفتہ 18 جون 2016 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مصر کے سابق صدر مرسی کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مصری عوام کے حقیقی قائد کو عمر قید کی سزا انصاف کا قتل عام ہے ۔

(جاری ہے)

مرسی آج بھی مصر کے آئینی صدر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آمریت کے بعد مصری عوام کی پریشانیوں اور مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔مصری عدالتیں آمریت کے زیر سایہ انصاف کا خون کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر منتخب ادارے کام کررہے ہوتے تو آج مصر کو موجودہ سنگین مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔

متعلقہ عنوان :