آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 جون تک ملتوی

ہفتہ 18 جون 2016 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جگہ ایڈووکیٹ ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی کے ہی 23 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 24 جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :