وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائی ،5 بھکا ریو ں سمیت 09ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 جون 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ بھکا ریو ں سمیت 09ملزمان کو گرفتارکرلیا، تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم احمد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے کا رچوری کی واردات میں ملو ث اشتہا ری مجر م یا سر حسین کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم کا مر ان اشرف کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم کا شف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی جا تی ہے کہ کا ر چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ضلع بھر میں ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :