ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک اور ریکارڈ، کل پیداور 17259 میگاواٹ تک پہنچ گئی

8 جون کو بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح 17120 میگاواٹ پر پہنچ گئی تھی، پچھلے سال زیادہ سے زیادہ پیداوار 16866 میگاواٹ کا ریکارڈ بنایا گیا تھا،ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے،ترجمان وزارت پانی وبجلی

ہفتہ 18 جون 2016 21:53

ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک اور ریکارڈ، کل پیداور 17259 میگاواٹ تک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ملک میں بجلی کی پیداوار میں ایک اور ریکارڈ، بجلی کی کل پیداور 17259 میگاواٹ پر پہنچ گئی۔ہفتہ کو ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار میں ایک اور ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی کل پیداور 17259 میگاواٹ پر پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ 8 جون کو بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح 17120 میگاواٹ پر پہنچ گئی تھی۔ پچھلے سال زیادہ سے زیادہ پیداوار 16866 میگاواٹ کا ریکارڈ بنایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :