زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے ، مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں،اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابیان

ہفتہ 18 جون 2016 21:53

زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے ، مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں،اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجما ن وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیر تفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے ، مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں،اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو لکھ رہے ہیں کی وہ تحقیق کرے کہ اس قسم کے واقعات کے پیچھے کون سے تفتیشی ادارے کا ہاتھ ہے ،پیمرا کو بھی علیحدہ خط لکھا جا رہا ہے جس میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ایک ضابطہ اور طریقہ کار طے کرنے کے لئے کہا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :