نیب ٹیم کا سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے گھر پر چھاپا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 21:50

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء) نیب ٹیم نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی جانب سے کراچی میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر مارا گیا۔ اس دوران خالد لانگو کے گھر کی تلاشی لی گئی متعدد دستاویزات کو قبضے میں لے لیا گیا۔ نیب نے اس سے قبل سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر کئی گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :