پارٹی سے مبینہ اختلافات اور سیکورٹی خدشات کے باعث ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل اسلام‌ آباد منتقل ہو گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 21:16

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء) پارٹی سے مبینہ اختلافات اور سیکورٹی خدشات کے باعث ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل اسلام‌ آباد منتقل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل گزشتہ برس خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے شدید دباو کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل کی جانب سے متعدد بار اپنی اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کے اپنی پارٹی کیساتھ بھی تعلقات بہتر نہیں رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں رشید گوڈیل اب کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی اسلام آباد منتقل ہوئے ہیں۔