کراچی چڑیا گھر میں 5کروڑ کا گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ختم ،ٹھکیدار بلیک لسٹ کردیا گیا ،نیا ٹھیکہ 2کروڑ 11لاکھ کا کردیا گیا

ہفتہ 18 جون 2016 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) کراچی چڑیا گھر میں 5کروڑ کا گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ختم ،ٹھکیدار بلیک لسٹ کردیا گیا ۔نیا ٹھیکہ 2کروڑ 11لاکھ کا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15جون کو کراچی چڑیا گھر میں ہونیو الے ٹھیکوں میں چڑیا گھر کے داخلی گیٹ فیس کا ٹھیکہ ٹھیکدار وں مقابلے کے بعد 5کروڑ میں گیا تھا بعد ازاں ٹھیکدار نے 5کروڑ کا ٹھیکہ لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ زر ضمانت 21لاکھ روپے بھی ضبط کرلیا گیا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جمعہ کے روز دوبارہ ٹھیکہ کرکے گیٹ انٹری کا ٹھیکہ 2کروڑ 11لاکھ روپے سالانہ پر دے دیا ۔

گیا جبکہ مالی سال 2015؁ء تا 2016؁ء کے لئے گیٹ انٹری کا ٹھیکہ ایک کروڑ 85لاکھ کا گیا تھا ۔کراچی چڑیا گھر ہر سال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خزانے میں 15فیصد زائد اضافے سے ریونیو جمع کررہا ہے جبکہ مالی سال 2015؁ء تا 2016؁ء میں بھی 88اعشاریہ8 فیصد سے زائد کا ریونیو جمع کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :