پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 18 جون 2016 20:49

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے.تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائیوں میں پچیس فیصد تک کمی کا اعلان کیاگیا ہے.

(جاری ہے)

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے تین دن کے لیے کیا گیا ہے،قومی ایئر لائنز کے مسافروں کے لیے عید کے لیے اعلان کردہ پیکج کے تحت رعایتی ٹکٹ پر سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے صرف عید کے تین ایام کے لیے ہی مستفید ہوں گے.یاد رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلیے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھاتے ہیں.گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے عوام کو عیدی کے طور پر اندرون ملک سفر کیلیے ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ عید کے دو دنوں میں سفر کرنے والوں کیلیے ٹکٹ تیس فیصد سستے کیے گئے تھے.واضح رہے کہ گزشتہ برس عید الاضحی پر بھی اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے پی آئی اے نے ٹکٹ کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک رعایت دی تھی.

متعلقہ عنوان :