وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا کیس تیار کر رہا ہوں، عدالت سے ان کا کیس باآسانی حل ہو جائے گا: افتخار چوہدری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 20:31

وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا کیس تیار کر رہا ہوں، عدالت سے ان کا کیس باآسانی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء) افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا کیس تیار کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نااہلی کا کیس تیار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کیخلاف پیسہ باہر منتقل کرنے کا کیس بہت مضبوط ہے۔ انہیں باآسانی عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔ افتخار چوہدری نے بتایا ہے کہ وہ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس، پھر الیکشن اور آخر میں عدالت جائیں گے۔ پانامہ لیکس کے معاملے سے اب کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 184 کے تحت بھی کاروائی ہو سکتی ہے۔