ام المو منین حضرت خدیجتہ الکبری نبی اکرمؐ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی تھیں ، آپکو حضور ؐکی پہلی زوجہ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی کا حضرت خدیجۃ الکبری ؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب
ہفتہ 18 جون 2016 20:01
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے کہا ہے کہ ام المو منین حضرت خدیجتہ الکبری نبی اکرمؐ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی تھیں ۔ آپکو حضور ؐکی پہلی زوجہ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے ۔ آپ ؓخاندان قریش کی ممتاز اور باوقار خاتون تھیں ۔
حضرت خدیجہ الکبریؓ حسن سیرت ،اعلیٰ اخلاق ،بلند کردار اور شرافت ومرتبہ کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور ارد گرد کے علاقے میں ــ’’طاہر‘‘ کے پاکیزہ لقب سے مشہور تھیں ۔ غریب پروری اور سخاوت حضرت سیدہ خدیجہ ؓ کی امتیازی خصوصیات تھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت خدیجۃ الکبری ؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ضلعی نائب صدر فرحت دلبر قادر ی نے کہا کہ سیدہ خدیجۃ الکبری کو دین اسلام اور بارگاہ مصطفےٰ ؐمیں بڑی فضیلت حاصل ہے۔
ایسی عظیم فضیلت کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہ خاتون جنت جیسی ہستی ان ہی کے بطن سے پیدا ہوئیں ۔حضرت خدیجہ جب تک حیات رہیں آپکی موجود گی میں آپ ؐ نے کسی خاتون سے نکاح نہیں کیا۔ فرحت دلبر قادری نے کہا کہ کفار کی اذیتوں سے جب حضور ؐ کو رنج پہنچتا تو وہ رنج ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کو دیکھتے ہی جاتا رہتااور آپ ؐ خوش ہو جایا کرتے۔سیدہ خدیجہ نے حضور اکرم ؐ سے والہانہ محبت کی ،آپ ؐ کیلئے راحت و آرام کے تمام اسباب مہیا کئے ۔خوشحالی کے تمام تر پہلو آ پ پر نچھاور کئے ۔رسول اﷲ ؐ کی پسند حضرت سیدہ خدیجہ ؓ کی پسند تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.