حلقہ این اے 110سیالکوٹ کا گمشدہ انتخابی مواد مل گیا ،3 پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ تاحال نہ مل سکا

انتخابی مواد فرانزک ٹیسٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا گیا،ڈی اے او اور آفیسرمحکمہ مال سیالکوٹ انتخابی ریکارڈ گم ہونے کے ذمہ دار قرار،چیف الیکشن کمشنر کا متعلقہ افسران کے خلاف تحقیقات کاحکم

ہفتہ 18 جون 2016 19:55

حلقہ این اے 110سیالکوٹ کا گمشدہ انتخابی مواد مل گیا ،3 پولنگ اسٹیشن کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ کا گمشدہ انتخابی مواد مل گیا تاہم حلقے کے تین پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ تاحال نہ مل سکا،ملنے والا انتخابی مواد فرانزک ٹیسٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا گیا،ڈی اے او اور محکمہ مال آفیسر سیالکوٹ انتخابی ریکارڈ گم ہونے کے ذمہ دار قرار چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110کا انتخابی ریکارڈ مل گیا ہے،اس حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کروا دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملنے والا انتخابی مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 121,118اور 132کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا،ڈی اے او اور محکمہ مال آفیسر سیالکوٹ کو انتخابی ریکارڈ گم ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے،واضح رہے کہ حلقے این اے 110سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کامیاب ہوئے تھے،ان کی کامیابی کو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے چیلنج کیا تھا۔