صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کے لئے متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے،یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لئے فلاحی اورتعلیمی پروگرامز میں 10فیصد زائد کوٹہ مختص کیاگیاہے،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ

ہفتہ 18 جون 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کے لئے متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے اوریہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لئے فلاحی اورتعلیمی پروگرامز میں 10فیصد زائد کوٹہ مختص کیاگیاہے، پینے کا صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اورپنجاب حکومت نے شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ صحت عامہ کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا براہ راست تعلق لوگوں کی صحت سے جڑا ہوا ہے۔ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں اوراس ضمن میں مانیٹرنگ اورتھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی متعارف کرایا گیاہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کاآغاز جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کیاجارہا ہے اوراس ضمن میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کاابتدائی کام شروع ہو چکا ہے