سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل

ہفتہ 18 جون 2016 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بادامی باغ کے ریاست علی کو 2012ء میں خاتون کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔جبکہ غازی آباد کے محمد جمیل کو لیاقت نامی شہری کو قتل کرنے پر 2011ء میں موت کی سزا کا حکم دیاگیا تھا۔ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کے احکامات بارے سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو آگاہ کر دیا گیا ۔