امریکا پاکستان کو دیوار سے لگانے اوربھارت کو ایشین ٹائیگر بنانے کے پر تول رہا ہے۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

وفاقی اورصوبائی تمام بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر تھے تعلیم کو اس میں جس انداز میں بری طرح نظر انداز کیا ہے۔غلام عباس صدیقی ،شاہد نذیر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 18 جون 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جون۔2016ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا ،پاکستانی حکمران اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں جس امریکا کیلئے رات دن کام کیا اسلامی دنیا کے مفادات کا خیال بھی نہ رکھا آج وہ امریکا پاکستان کو دیوار سے لگانے جبکہ بھارت کو ایشین ٹائیگر بنانے کے پر تول رہا ہے ۔

امریکا کے رویے سے ثابت ہوگیا کہ کفر ملت واحدہ ہے جو کافر ہی کو سپورٹ کرتی ہے مسلمان ان کفریہ طاقتوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔مسلم دنیا کو یورپ ومغرب کے منافقانہ چہرے سے پردہ اٹھاکر ان سے راہیں جدا کرلینی چاہیں ۔مسلمان عالمی سطح پر امت مسلمہ کی نمائندہ حکومت قائم کرکے اسلامی نظام خلافت کو بحال کرکے جدید چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اسلامی تحریک طلبہ کے صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تنزلی کی وجہ اسلام سے دوری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت امت کا مشترکہ مسلہ اس مسلہ کو اختلافی بنانے والے نام نہاد افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ناموس رسالتﷺ پر مسلمان کمپرومائز نہیں کر سکتے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی تمام بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر تھے تعلیم کو اس میں جس انداز میں بری طرح نظر انداز کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

پاکستان میں تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے دفاع کے برابر بجٹ مختص کرنا ہوگا اور تعلیم کو دفاع کی طرح ایک خود مختار ادارے کا درجہ دینا ہو گا تاکہ نظام تعلیم قومی امنگوں کے مطابق تیار کیا جا سکے ۔بھیک مانگ کر تعلیمی خرچے پورے کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،جب تعلیم کیلئے اپنے دشمنوں سے ڈالرز مانگیں گے تو وہ تعلیم کے نام پر ہمارے نظام تعلیم کا بیڑہ غرق ہی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :