کر پشن کیخلاف سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک پیج پر ہی نظر آئیگی ‘ (ن)لیگ ملک میں جمہوریت نہیں کر پشن بچارہی ہے ‘کر پشن کے مجر موں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہو نا چاہیے ‘ٹی او آرز کا مسئلہ جتنا تاخیر کا شکار ہوگا حکومت کی مشکلات میں اتنا ہی اضا فہ ہوتا جا ئیگا

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورکی کارکنوں کے وفودسے گفتگو

ہفتہ 18 جون 2016 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک پیج پر ہی نظر آئیگی ‘ (ن)لیگ ملک میں جمہوریت نہیں کر پشن بچارہی ہے ‘کر پشن کے مجر موں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہو نا چاہیے ‘ٹی او آرز کا مسئلہ جتنا تاخیر کا شکار ہوگا حکومت کی مشکلات میں اتنا ہی اضا فہ ہوتا جا ہیگا ۔

ہفتے کو اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر سے بھی زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے اس کے خاتمے کیلئے قومی تحر یک وقت کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ موجودہ حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو تحفظ دینے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اور تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس اور کر پشن کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ (ن) لیگ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ ضد چھوڑ دیں اور ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کر پشن کیخلاف متحد ہے اس لیے سڑکوں پر بھی اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہی نظر آئیں گی اور اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے کا ذمہ دار کوئی اور نہیں (ن) لیگ کی حکومت ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ کر کے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ورنہ تباہی عوام کا مقدررہے گی ۔

متعلقہ عنوان :