فاروق ستار آپ کے لئے بڑی وکٹ ہو سکتی ہے، ہمارے لئے ان کی کوئی اہمیت نہیں، عید سے پہلے ایم کیو ایم بڑی وکٹ گرائیں گے ، کراچی میں نئے آفس بھی کھولیں گے

پاک سرزمین پارٹی کے بانی رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 جون 2016 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار آپ کے لئے بڑی وکٹ ہو سکتی ہے، ہمارے لئے ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، انیس قائم خانی نے کہا کہ عید سے پہلے ایم کیو ایم بڑی وکٹ گرائیں گے اور کراچی میں نئے آفس بھی کھولیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر مصطفی کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کی تمام وکٹیں گرا چکے ہیں، گراؤنڈ خالی ہو چکا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار آپ کیلئے بڑی وکٹ ہو سکتی ہے ہمارے لئے ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، انیس قائم خانی نے کہا کہ عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ اڑائیں گے اور کراچی میں نئے آفس بھی کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 6آفس کھولیں گے اور ہم آفس کرائے پر لے رہے ہیں، قبضہ کر کے نہیں بنا رہے اور ضلع سینٹرل کیلئے ناظم آباد میں آفس بھی بنا رہے ہیں۔