رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے،شمس الرحمان سواتی

اپنی ذات سے لے کے معاشرے اور حکومت کی اصلاح کے لئے رمضان المبارک کامہینہ ایک بہترین تربیت کا کورس ہے ، ضلعی امیر

ہفتہ 18 جون 2016 17:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔خوش نصیب ہیں وہ کلمہ گوکہ جو اس کے ایک ایک لمحے سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیکسلامیں ایک افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں اﷲ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے۔

ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہیے ۔ روزہ ایک ماہ کی تربیت بھی ہے۔تاکہ ہم باقی کے گیارہ مہینے اپنے نفس کو قابو میں رکھ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ روزہ کا ایک مقصد قرآن مجید میں تقویٰ اور پرہیزگاری کی صفت اپنے اندر پیدا کرنا بھی بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزہ سچ بولنے اور امانت و دیانت کی تربیت بھی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی ذات سے لے کے معاشرے اور حکومت کی اصلاح کے لئے رمضان المبارک کامہینہ ایک بہترین تربیت کا کورس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان دوسرے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے ۔ نیکیوں کے اس موسم میں غربا ء اور مستحقین کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔اﷲ تعالیٰ نے بے حساب اجر و ثواب کی خوشخبری دی ہے ۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ ہم اجتماعی سوچ کو اپنا کر ہی وطن عزیز پاکستا ن کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :