سینڈیکیٹ کے اجلاس کے انعقاد پر آسا کی مبارکباد

ہفتہ 18 جون 2016 17:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈاکٹر اظہر نعیم اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے اجلاس پر مبارکباد دی ہے اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اساتذہ کے زیر التوا کیسز حل ہونے شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسا قیادت نے ایسے عناصر کی بھرپور مذمت کی ہے جو سینڈیکیٹ کا اجلاس رکوانا چاہتے تھے اور اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے عدالت جا کر بھی سینڈیکیٹ کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آسا قیادت نے سینڈیکیٹ کا آئندہ اجلاس بھی جلد طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اساتذہ کے متفرق مسائل حل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :