شریف برادران دن بہ دن خوشحال اور ملک و قوم بدحال ہو رہے ہیں ‘اعجاز احمد چوہدری

مملک میں حکو مت نا م کی کوئی چیز نہیں ،حکمرانوں نے ماہ رمضان میں بھی جھو ٹ بولنا بند نہیں کیا

ہفتہ 18 جون 2016 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ماہ رمضان میں بھی جھو ٹ بولنا بند نہیں کیا ، رانا ثنا ء اﷲ جیسے (ن) لیگ کے سرکاری شیطانوں کا ٹو لہ آزاد گھوم رہا ہے جنہیں شریف خاندان کی صرف تعریفوں اور عوام کو گمراہ کر نے کے سوا دوسر ا کو ئی کام نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے ،ملک میں حکو مت نا م کی کوئی چیز نہیں ،شریف برادران دن بہ دن خوشحال اور ملک و قوم بدحال ہو رہے ہیں ، حکومت کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے بحران میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہے ، رمضان بازار شہباز شریف اور وزراء نے صرف اپنے فوٹو سیشن کروانے کے لئے بنائے ہے ان بازاروں میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ،اشیاء خورد نوش عام بازاروں میں سستی ہونے کے بجائے مہنگیء فروخت کی جا رہی ہے شوبازنمائشی بازار قائم کر کے غریب عوام کوبے وقوف اور کروڑوں روپوں کا ٹیکہ لگائے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے،پنجاب حکومت کا بجٹ تاریخ کا بد ترین بجٹ ہے جس سے عوام کو کچھ نہیں ملا حکومت کی نا اہلی کی سزا غریب عوام شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ اور بد ترین مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، حکمرانوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ۔

متعلقہ عنوان :