دبئی: دو ماہ میں 442غیر ملکی افراد نے اسلام قبول کیا

ہفتہ 18 جون 2016 16:23

دبئی: دو ماہ میں 442غیر ملکی افراد نے اسلام قبول کیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): اسلامک انفارمیشن سنٹر اوردار لبر سوسائٹی کی کاوشوں سے اپریل اور مئی کے مہینے میں 442غیر ملکی افراد نے اسلام قبول کیا ۔ اسلام قبول کر نے والوں میں زیادہ تر کا تعلق فلپائین سے تھا۔

(جاری ہے)

دار لبر سوسائٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ علی بن زید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر نے پچھلے دو ماہ میں 149,771اسلامی کتابیں تقسیم کیں ہیں۔جبکہ 676اسلامک لیکچر دیئے گئے۔ اسلامک سنٹر کے منیجر راشد الجنابی نے کہا کہ انہوں نے دو ماہ کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 252ٹویٹس کیں،جبکہ اسی عرصے میں 93اسلامک پوسٹس فیس بک پر اَپ لوڈ کیں گئی۔