شہریوں کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا انٹرویو

ہفتہ 18 جون 2016 16:18

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رواں مالی سال کے دوران صحت کی سہولتوں پر اربوں روپے خرچ کر دیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں صحت کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کے شعبے کو اربوں روپے کے فنڈز دے رہی ہے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ غریب لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ ڈسپنسریوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔