فتح جنگ، ڈھوک مونڈ میں گھریلو ناچاقی پر سسرنے داماد ،اس کے بھائی اور بہن کو قتل کر دیا

ہفتہ 18 جون 2016 16:15

فتح جنگ ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) تھانہ فتح جنگ کے گاؤں شہرائے بہادر کی ڈھوک مونڈ میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کرفائرنگ کر کے اپنے داماد ،اس کے بھائی اور بہن کو قتل کر دیا جبکہ داماد کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ کے گاؤں شہرائے سعداللہ کی ڈھوک مونڈ کے رہائشی طاہر محمود کی شادی نذیر زادہ کی بیٹی سے ہوئی تھی ،گھریلو ناچاقی پر نذیر زادہ نے اپنے بیٹوں جمشید ،وزیر زادہ اورلائق کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے اپنے داما د طاہر ،اس کے بھائی محمد سعید اور ان کی بہن زاہدہ پروین زوجہ ساجد حسین کو قتل کر دیا جبکہ ان کی والدہ چاندنی بی بی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی۔

ڈی ایس پی فتح جنگ آصف رشید اور ایس ایچ او مظہر شاہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیں جبکہ مضروبہ چاندنی بی بی کونازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔