نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

ہفتہ 18 جون 2016 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) قومی احتساب (بیورو)نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیب ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیاجائیگا ، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی ، رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی ۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے ، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :