ڈولفن فورس کے زیر استعمال لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلیں عدم توجہی سے خراب ہونے لگیں

ہفتہ 18 جون 2016 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) لاہور میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ڈولفن فورس کے زیر استعمال لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلیں عدم توجہی سے خراب ہونے لگیں، بارش میں کھلے آسمان تلے قوم کے پیسے کو برباد ہونے کے لئے چھوڑ دیا گیا ، موٹرسائیکلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اعلیٰ پولیس افسران وضاحتیں دینے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنی ہیوی بائیکس قربان لائن میں کھڑی کرتے ہیں،قربان لائن میں ہیوی بائیکس کے لیے شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش میں کروڑوں روپے کی قیمتی ہیوی بائیکس رات بھر بھیگتی رہیں۔ بارش نے ڈولفن فورس حکام کی کارکردگی کاپول کھول دیاجبکہ ڈولفن فورس حکام کی موٹرسائیکلوں کو ہونے والے نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈولفن حکام وضاحتیں پیش کر رہے ہیں کہ بارش سے موٹرسائیکلوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔