طاہر القادری کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، انتظامیہ، پولیس افسران نے سُکھ کا سانس لیا

ہفتہ 18 جون 2016 15:53

طاہر القادری کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، انتظامیہ، پولیس افسران نے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے ختم ہونے یا طوالت کے بارے میں انتظامیہ اورپولیس افسران جمعہ کی رات گئے تک تذبذب کا شکار تھے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر ذمہ داران نے سُکھ کا سانس لیا ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے مال روڈ پر دئیے جانے والے دھرنے کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کی ذمہ داریاں نبھانے والی انتظامیہ اور پولیس کے افسران رات گئے تک طاہر القادری کے خطاب کا شدت سے انتظار کرتے رہے ۔تاہم طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر انتظامیہ اور پولیس افسران نے سُکھ کا سانس لیا ۔