اوگرا کے پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر آئل کمپنیوں کو پیشگی وارننگ نوٹس جاری

ہفتہ 18 جون 2016 15:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر تمام آئل کمپنیوں کو پیشگی نوٹس دیتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے سیلاب کی پیش گوئی کی ،سیلاب سے قبل پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک یقینی بنایا جائے،تمام کمپنیاں 20روز کی پٹرولیم مصنوعات سٹاک کریں،سیلاب میں قلت پر متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔