طورخم باڈراوپن ،صرف دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 18 جون 2016 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھول دی گئی ہے، صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صبح پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھول دی گئی ہے، تاہم صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :