پشاور بار نے دانیال عزیز کو ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس سے روک دیا

ہفتہ 18 جون 2016 15:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ بار نے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس سے روک دیا،دانیال عزیز کو پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے پشاور میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس کیلئے وہ پشاور ہائی کورٹ بار روم گئے تاہم سیکرٹری انفارمیشن ہائی کورٹ بار نے دانیال عزیز کو پریس کانفرنس سے روک دیا،سیکرٹری کاموقف تھا کہ ہائی کورٹ میں پریس بریفنگ سے ہائی کورٹ کا تقدس پامال ہوگا،عدالتی احاطہ سیاسی اکھاڑے کے طور پر استعمال کرنے نہیں دیں گے،سیاسی مخالفین اپنی لڑائی عدالت سے باہر لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے پریس کانفرنس سے متعلق پہلے رابطہ نہیں کیا اگر رجسٹرار ہائی کورٹ اجازت دے تو دانیال عزیز پریس کانفرنس کرسکتے ہیں تاہم انکار پر رکن قومی اسمبلی نے پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :