کسی افغانی شہری کو بغیر دستاویز پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طور خم سرحد آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے،قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو ہی پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائیگی۔نفیس زکریا کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جون 2016 15:41

کسی افغانی شہری کو بغیر دستاویز پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2016ء) :ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طور خم سرحد آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے،قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو ہی پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائیگی،جبکہ اب کوئی افغان شہری بغیر دستاویزات پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد طور خم سرحد کھول دی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سرحدی گیٹ نصب کیے جانے کے دوران افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر گولوں کی شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں میجر علی جواد چنگیزی شہید جبکہ ایف سی اور خاصہ دار فورس کے درجن بھرسے زائد اہل کار اور شہری زخمی ہوئے تھے۔کشیدہ صورتحال کے باعث سیکورٹی فورسز نے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیونافذ کیا تھا۔تاہم طورخم بارڈر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔