کراچی کی تین اہم شاہراہوں کے نام تبدیل ، نوٹیفیکشن جاری

ہفتہ 18 جون 2016 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تین اہم شاہراہوں کے نام رکھ دیئے،ضلع کورنگی ،ضلع جنوبی اور اورلڈ سٹی ایریا کی3 سڑکوں کے ناموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری 8ہزار اور 10 ہزار روڈ درمیانی سڑک کا نام سبین محمود روڈ، باغ ابن قاسم پارک کلفٹن کے ساتھ شاہراہ فردوسی تا میرین پرو مینیڈ سٹرک کا نام پروین رحمان اورلیاری میں اتما رآم پرتیم داس روڈ تا ٹینری روڈ کا نام سلطان محمود قاضی سے منسوب کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :