خیبر بینک میں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، دانیال عزیز

ہفتہ 18 جون 2016 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خیبر بینک میں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والی جماعت اپنے صوبے میں کرپشن ختم نہیں کر سکی اور تحریک انصاف کے اپنے اراکین صوبے میں کرپشن کو تسلیم کر رہے ہیں، کرپشن روکنے کی بجائے کے پی کے احتساب کمیشن کے دفتر کو تالے لگ گئے ہیں اور خیبرپختونخوا میں برائے نام مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا گیا، عمران خان بتائیں احتساب کمیشن کے دفتر کو تالے کیوں لگائے گئے اور ہائیڈرو پاور کے منصوبے کہاں گئے اور عمران اپنی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات دیں۔

وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتیں تعطل کا شکار ہیں اور کے پی کے میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے، کے پی کے میں ضلعی ناظمین کو دیئے گئے اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس کی بہتری کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا میں برائے نام مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والی جماعت اپنے صوبے میں کرپشن ختم نہیں کر سکی اور تحریک انصاف کے اپنے اراکین صوبے میں کرپشن کو تسلیم کر رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ خیبربینک میں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، کے پی کے حکومت غریب عوام کے حق میں ڈاکہ ڈال رہی ہے، خیبرپختونخوا میں ضلعی سطح پر کنونشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے اور کنونشنز میں کے پی کے حکومت کی نا اہلیوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، کرپشن روکنے کی بجائے کے پی کے احتساب کمیشن کے دفتر کو تالے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نیت ٹھیک ہوتی تو احتساب کا عمل جاری ہوتا، عمران خان بتائیں کہ احتساب کمیشن کے دفتر کو تالے کیوں لگائے گئے اور بتائیں ہائیڈرو پاور کے منصوبے کہاں گئے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ ہم قانونی و جمہوری طریقے سے اپنا حق حاصل کریں گے، درخت لگانے کے دعویدار اس عمل میں خردبرد کی بات کیوں نہیں کرتے، کے پی کے حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، عمران خان اپنی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات دیں اور عمران خان بتائیں کہ بلدیاتی الیکشن میں قتل ہونے والے 26 افراد کے مقدمات کا کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :